منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

جیا خان خودکشی کیس،سورج پنچولی کے خلاف چارج شیٹ جاری

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں سی بی آئی نے اداکارسورج پنچولی کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی۔سورج کے والد ادیتیہ پنجولی نے الزامات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے والا ہیرو آتے ہی ولن بن گیا،اداکارہ جیا خان کی خودکشی کیس میں بھارتی سی بی آئی نے سورج پنچولی کے خلاف چارچ شیٹ جاری کر دی جس کےمطابق اداکار ادیتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے سورج پنچولی نے جیا خان کوجھوٹے وعدے دے کر خودکشی کی جانب مائل کیااور تحقیقات کے دوران حقائق چھپائے،چارج شیٹ کے مطابق خود کشی سے پہلے جیا خان کے لکھے خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سورج پنجولی نے اس کی زندگی تباہ کر دی تھی،سورج کے رویوں سے تنگ آ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔چارج سیٹ میں سورج پنجولی پرجیا خان کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی الزام ہے۔دوسری جانب جیا خان کی والدہ رابعہ خان سی بی آئی کی تحقیقات کے اس ن نتیجے سے مطمعن نہیں کہ سورج نے صرف جیا کو خودکشی کی طرف مائل کیا، اس کا قتل نہیں کیا ، ادھر سورج کے والد ادیتیہ پنجولی نے بیٹے پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امتیابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی جیا خان تین جون دوہزار تیرہ کوممبئی میں اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…