منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کا سلمان خان کے بری ہونے پر خوشی کا اظہار

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی طرف سے سلمان خا ن کے ہٹ اینڈ رن سے بری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سلمان خان بہت اچھے دوست اور ساتھی ہیں ، پس جب بھی اس کے ساتھ کچھ اچھا ہوگا تو مجھے بے حد خوشی ہوگی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مصروفیات کی بنا پر تاحال سلمان خان کو مل کر انھیں مبارکباد نہیں دے سکے تاہم وہ جلد ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے میڈیا کو بتایا کہ میں اور سلمان خان ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے پاس نجی معاملات پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے۔واضح رہے چند روز قبل شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بگ باس 9کے پروموں کیلئے ایک ساتھ شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے“ کی تشھیر کے سلسلے میں آئندہ ہفتے سلمان خان کے شو بگ باس9کی دو اقساط میں نظر آئیں گے۔دونوں سپر سٹارز ماضی کی سپر ہٹ فلموں ”کرن ارجن“، ”ہم تمھارے ہیں صنم“ اور ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…