ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میرے لئے عدم برداشت ایک بہت وسیع اصطلاح ہے، میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا ہے، اگر ہمارے ملک سے لوگ دوسرے ممالک میں کام کر سکتے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ دوسرے ممالک سے یہاں آکر فنکاروں کے کام کرنے میں کوئی مسئلہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال سے آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے، میں نے پاکستانی اداکار فواد خان کےساتھ کام کیا ہے اور میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ وہ ایک بہترین فنکار ہیں۔بھارت میں بڑھتی عدم برداشت کے حوالے سے سونم کپور نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سالوں میں پیش آنیوالے فسادات سب نے دیکھے ہیں اس لئے اس بات کو نظر انداز کرنا مناسب نہیں کہ ملک میں عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔سونم کپور نے عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے عامر کا مکمل انٹرویو سننے کی بجائے ان کے ایک بیان کو لےکر تنقید کا نشانہ بنایا جو غلط ہے، اگر کوئی میری کارکردگی پر تنقید کرے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتا ہے بلکہ وہ مجھے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سونم کپور نے کہا کہ آپ کے خیال میں کیا عامر اب کبھی میڈیا پر کوئی بیان دے پائینگے؟ خعامر ایک سمجھدار انسان ہیں اور انہیں وطن مخالف کہنا غلط ہوگا۔ ان کا بیان یقینا کافی سخت ہوگا لیکن غیر متعلق نہیں ہے۔
آرٹ کو سیاست سے دور رکھنا بہتر ہے، میں نے بہت سے ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کیا، سونم کپور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































