جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بپاشا باسو سے متعلق اہم انکشافات

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
Bipasha Basu 2014 Photos
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ بیوٹی بپاشا باسو یوں تو اکثر و بیشتر قابل اعتراض وجوہات کی بنا پر شہ سرخیوں کی زینت بنی ہی رہتی ہیں ، تاہم آج ہم آپ کے ساتھ اداکارہ کی زندگی سے متعلق چند چونکا دینے انکشافات شیئر کریں گے۔ اداکارہ کو اکثر اوقات مشکلات میں دھکیلنے والے تنازعات میں سے ایک بپاشاباسوکا اتر پردیش کے سیاسی رہنما امر سنگھ کے ساتھ سکینڈل بھی ہے۔ اس وقت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور امر سنگھ گرور کے درمیان فون پرہونے والی نازیبا گفتگو لیک ہو گئی تھی جس کی بنا پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں ایک مرتبہ اداکارہ معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ بوس وکنار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں ،پس مذکورہ واقعے کے رونما ہونے کے بعد اس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔36سالہ بپاشا باسو کو سیف علی خان کے ساتھ افیئر چلانے کی بنا پر اداکار کی اہلیہ کرینہ کپور خان کی طرف سے میڈیا کے سامنے کالی بلی کے خطاب سے نوازا گیا۔ پس تب سے لیکر آج تک بولی ووڈ کی ان دو بیوٹیز کے درمیان بول چال بند ہے۔بپاشا باسو اور جان ابراہم کے معاشقے کی خبر تو شاید اتنی حیرت انگیز نہ ہو تاہم جوڑے کی علیحدگی نے پرستاروں کو کافی وقت تک سوگوار کیے رکھا۔ گزشتہ رپورٹس کی رو سے دونوں اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ کر چکے تھے۔بعدازں نجی اختلافات کی بنا پر جوڑے میں علیحدگی ہو گئی۔ جان ابراہم کے بعد اداکارہ ماڈل کم اداکار ڈینو موریا کی محبت میں گرفتار ہو گئیں۔ بپاشا باسو کا ڈینو موریا کے ساتھ نیم عریاں لباس میں شہوت انگیز اشتھاربھی کئی روز تک اہم موضوع بنا رہا۔بپاشا باسوکا ساتھی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ میگزین کیلئے کرایا جانے والا ہاٹ فوٹو شوٹ بھی طویل عرصے تلک زبان زد عام رہا۔ اداکارہ کو طویل عرصے تک بچوں سے جبری مشقت لینے پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جس میں بپاشا کرسی پر بیٹھی دو چھوٹی بچیوں سے اپنے جوتوں کے تسمے بندھواتے نظر آرہی تھیں۔آجکل اداکارہ اپنے حالیہ بوائے فرینڈ اداکار کرن سنگھ گرور کے ساتھ اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ جلد پیا گھر سدھارنے کی خواہشمند ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…