ممبئی (آن لائن) والی وڈ کے اداکار سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے چار سو کروڑ روپے کا بزنس کر لیا جبکہ اس کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کا سفر ابھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ بھارت میں دیوالی کے اگلے دن برہ نومبر کو ریلیز ہونیوالی اس فلم نے 21 دن کے دوران اب تک ملک کے اندر دوسو سات کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔