ممبئی(نیوزڈ یسک) بالی ووڈ کی موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ اداکارہ کو راج کماری کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساوریا“ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد سراہا جب کہ اداکارہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک کوئی بلاک بسٹر فلم دینے میں ناکام رہی تھی تاہم فلم ”پریم رتن دھن پایو“ان کے کیرئیر کی بلاک بسٹر فلم بن گئی ہے جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔اداکاری سونم کپور کا اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں میرے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ مجھے راج کماری کے نام سے ہی مخطاب کررہے ہیں جب کہ فلم کی کامیابی پر کئی سپر اسٹارز نے مبارکباد پیش کی ہے جس پر بے حد خوش ہوں تاہم اب میری یہی کوشش ہے کہ اپنی اداکاری سے اسی طرح سب کو متاثر کروں۔واضح رہے کہ فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں اداکار سلمان خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر سے 400 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔
اداکارہ سونم کپور کو راج کماری کے نام سے پکاری جانے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































