ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کترینہ کودبنگ خان کے بارے میں بات کرنے سے رنبیرسے تعلقات خراب ہونے کا ڈر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اورسلمان کی قربتوں کے بارے میں تو سب ہی جانتے تھے اور پھر رنبیر کے ساتھ ہونے والی گہری دوستی کے بھی احوال سب پرعیاں ہیں جہاں انکا کہنا ہے کہ سلمان خان کے بارے میں زیادہ بات کرنا ان کے حالیہ رشتے کے لیے مناسب نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پروگرام کے دوران باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے سلمان خان فلم انڈسٹری میں اورانڈسٹری کے باہر بہترین شخص ہیں جو سب ہی جانتے ہیں،اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان کے والدین اوران کے گھر والوں نے انہیں ہمیشہ بیٹی کی طرح سمجھا ہے ،تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ سابق دوست اور اداکار کے بارے میں زیادہ بات کرنا ان کے رنبیر کپور کے ساتھ حالیہ رشتے کے لیے مناسب نہیں ہے اس لیے ان سے اس حوالے سے نہ پوچھا جائے۔ دوسری جانب جب ان سے رنبیر کپور کے ساتھ ان کے حالیہ رشتے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ رنبیر ان کے ہر وقت رہنے والے بہترین دوست ہیں۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دونوں سپر اسٹارز کو بار ہا ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اپنے انٹرویوز میں بھی ایک دوسرے کو اپنے لئے بہت اسپیشل قرار دے چکے ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے باقاعدہ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…