منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

انوشکا شرما کا اپنے پرستاروں کو غیرمتوقع سرپرائز

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی و وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر فالورز 6 ملین ہونے پر اپنے پرستاروں کو اس وقت غیرمتوقع سرپرائز دیا جب انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا دلچسپ سیشن شروع کردیا۔انوشکا کے پرستاروں نے ان سے کئی دلچسپ سوالات کیے، اس دوران اداکارہ نے اپنی پسند ناپسند اور ذاتی زندگی کے حوالے سے متعدد باتیں بتائیں۔ایک مداح نے انوشکا نے سوال کیا کہ بالی ووڈ میں کس اداکار کا پہناوا انہیں سب سے زیادہ پسند ہے جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا اکشے کمار سب سے بہترین ملبوسات کا انتخاب کرتے ہیں۔انوشکا شرما کے بقول بطور اداکار ان کی سب سے بڑی خامی دیگر کے بارے میں غلط رائے قائم کرنا ہے۔ایک مداح نے انوشکا سے ان کے کیے ہوئے کسی کام پر پچھتاوے کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ ہر کام نہایت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں اور اپنی فلموں پر انہیں فخر ہے، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انوشکا کے مداح ان سے سوالات کر رہے ہوں اور ویرات کوہلی کا ذکر نہ آئے یہ ناممکن ہے۔ایک مداح نے انوشکا سے یہ تک کہہ ڈالا کہ کہ ’وہ انوشکا سے نفرت کرتی ہیں کیوں کہ انہیں انوشکا کے بوائے فرینڈ ویرات کوہلی سے محبت ہے جس کے جواب میں انوشکا کا کہنا تھا کہ انہیں انوشکا کو پسند کرنا چاہیے کیوں کہ دونوں ہی کی پسند کافی اچھی ہے۔انوشکا کا کرکٹ کے علاوہ پسندیدہ کھیل کے بارے میں کہنا تھا کہ ’ہاں اب کرکٹ پسند ہے لیکن مجھے پہلے ٹینس بھی کافی پسند تھا۔انوشکا نے اس بات چیت کے دوران بار بار اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور 6 ملین فالورز کا سنگ میل طے کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔انوشکا شرما اس وقت کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور فواد خان اہم کردار ادا کریں گے۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…