منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے ریلیز سے قبل ہی اپنی لاگت کا71فیصد کما لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سونم کپور کی کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ نے ریلیز سے قبل ہی اپنی لاگت کا 71فیصد کما لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیہ کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ”پریم رتن دھن پایو“60کروڑ خرچ آئے جبکہ اس کی تشہیر پر20کروڑ کے اخراجات ہوئے ۔فلم نے ریلیز سے قبل ہی مواصلاتی اور موسیقی کے حقوق سے 57کروڑ کما لیے ہیں۔ سلمان خان نے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی اور تفریح سے بھر پور فلم ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام لوگ اپنی فیملی کے اس فلم کو دیکھنے کے لیے ضرور آئیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ فلم(آج) 12 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ادھربھارتی آن لائن خبررساں ادارے مڈڈے کے مطابق بھارتی سنسر بورڈنے ”پریم رتن دھن پایو“ کے تین مناظر کاٹ دیے ہیں بتایاگیاہے کہ فلم میں لفظ ”رکھیل“ کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔دریں اثنا سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انھیں حد سے زیادہ رومانوی سین عکسبند کروانا پسند نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ شرمیلے یا ان میں ا عتماد کی کمی نہیں لیکن وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…