ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بعض لوگوں کا کام ہی پراپیگنڈا کرنا ہو تاہے ، عمائمہ ملک

datetime 30  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )ٹی وی کی نامور اداکار ہ و ماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کا کام ہی صرف دوسروںکے خلا ف پراپیگنڈا اور منفی خبریں پھیلانا ہوتا ہے ،فنکار کو جہاں اچھا کام ملے گاوہ اسی طرف کا رخ کرے گا کیونکہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ فنکار کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا بلکہ یہ سیاستدانوں کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہے ۔جب سے بھارتی فلموں میںکام کر رہی ہوں میرے خلاف ایک محاذ کھڑا کردیاگیا جو فن کے خلاف سازش ہے ۔ میں ایسے لوگوں کے لئے صرف اپنے خدا سے ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ خدا نے مجھے جو عزت دی ہے اسے مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا اور میں منفی خبریں پھیلانے والوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں۔ عمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ میری نئی آنے والی فلمیں میر ے پرستاروں کو ضرور پسند آئیں گی جس سے ناقدین کے منہ بند ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…