ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی گلوکارکی خاتون سے زیادتی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی معاشرے میں شدت پسندی کے ساتھ ساتھ خواتین سے زیادتی اور بد تمیزی کے واقعات عام ہیں یہی نہیں عوام تو عوام بھارت کی نامور شخصیات بھی خواتین کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہیں جب کہ چند روز قبل بھارتی کرکٹر امیت مشرا نے خاتون پر تشدد کیا تھا تاہم اب بھارت کے نامور گلوکار پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ پر34 سالہ خاتون نے مذہبی تہوار کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مغلظات بکنے کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کو ”ڈینگو“ گلوکار قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…