اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عام آدمی پارٹی کا استاد غلام علی کے کنسرٹ کی حفاظت اپنے کارکنوں سے کرانے کا فیصلہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد عام آدمی پارٹی نے معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کے کنسرٹ کی حفاظت اپنے کارکنوں سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا پاکستان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، کبھی فن کے میدان میں تو کبھی ادب کے میدان میں پاکستان دشمنی انتہا پسند تنظیم کا وطیرہ ہے۔ممبئی میں معروف پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کرانے کے بعد بھی انتہا پسند جماعت کو چین نہ آیا اور عام آدمی پارٹی کی دعوت پر نئی دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ہے جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی کنسرٹ کی حفاظت کے لیے اپنے کارکنوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کی دعوت پر نئی دہلی میں 8 نومبر کو استاد غلام علی کا کنسرٹ منعقد ہوگا جب کہ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنظیم کو استاد غلام علی کے کنسرٹ کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اسی لیے کنسرٹ کی حفاظت کے لیے پارٹی کے کارکن تعینات ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…