لاہور(آن لائن) بھارت کے شہر ” گوا“ میں 46ویں انٹرنیشنل فلم میلے میں پاکستانی فلموں کوبھی شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ فلمی میلہ 20نومبر 2015ءکو گوا میں ہوگا اس سلسلے میں سنسر بورڈ اسلام آباد کی طرف سے فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن لاہور کو مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ جو فلمساز فلمی
مزیدسنئے:عمران خان آنیوالے دنوں میں نوازحکومت کے ساتھ کیا کریں گےجانئے
میلے میں شرکت کے خواہشمند ہوں وہ دفتر سے رابطہ قائم کریں یا اسلام آباد فلم سنسر بورڈ سے رجوع کریں متعدد فلمسازوں نے اپنی فلمیں بھارتی فلمی میلے میں بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔