اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن نے اپنی 73 ویں سالگرہ منائی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سدابہار سپراسٹار امیتابھ بچن نے اتوار کو اپنی 73 ویں سالگرہ منائی اور ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر انہیں دل کھول کر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کا بگ بی نے بھی ٹویٹر پر شکریہ ادا کیا۔ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے امیتابھ آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن گیارہ اکتوبر انیس بیالیس میں بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیدا ہوئے،انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز سن انیس سو انہتر میں فلم سات ہندوستانی سے کیا، جس میں انہیں پہلے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب فلموں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دل جیت لئے، امیتابھ بچن نے اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران بارہ فلم فیئر ایوارڈز حاصل کئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں ابتک بہترین اداکار کے طور پر سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا اعزاز اس سپر اسٹار کو ہی حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں کئی نیشنل ،معاون اور دیگر ایوارڈز بھی حاصل کئے۔امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر ،ٹی وی کمپیئر،پلے بیک سنگر اور انڈین پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شہنشاہ ،لاوارث،کولی ،اگنی پتھ، خدا گواہ ،ہم ،انسانیت ،کبھی خوشی کبھی غم،محبتیں، سرکار راج شامل ہیں۔سپراسٹار امیتابھ بچن کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر ان ایک مداح نے سمندر کی ریت پر ان کی تصویر بنا ڈالی۔بالی ووڈ لیجنڈ اور سپراسٹارامیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دینے مداحوں کا تانتا بن گیا ہے۔تاہم امیتابھ بچن نے سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…