اندور(این این آئی) بھارتی عدالت نے فلم ”پی کے” میں جذبات مجروح کرنے پر عامر خان ، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹرسمیت 5 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم”پی کے” دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 700 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تاہم فلم نے عامر خان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔بھارتی شہر اندور کی مقامی عدالت نے فلم ”پی کے” میں مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فلم کے ہیرو عامر خان، ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اوراسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی سمیت 5 افراد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر ان سے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ مقدمے کی اگلی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم ”پی کے” 19 دسمبر 2014 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں عامر خان ، اداکارہ انوشکا شرما اور سنجے دت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم ” پی کے” نے عامر خان کی مشکلات میں اضافہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































