ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی فلم ’فورس ‘ کی شوٹنگ کے دوران شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم آج کل اپنی نئی فلم فورس 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے اداکار کے پیر میں شدید چوٹ آئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فورس 2 کے پروڈیوسر وپول شاہ نے کہا ہے کہ جان ابراہم ایکشن سین کو فلمانے کے دوران زخمی ہوئے ہیں، اداکار نے سین تو مکمل کر لیا ہے مگر انہیں اس میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ اداکار تین دن تک فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کر پائینگے، انہوں نے کہا کہ فلم کی تقریبا 80 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے تاہم بقیہ سین بعد میں فلمائے جائینگے۔
جان ابراہم فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































