کراچی (نیوز ڈیسک ) سسپنس اور ایڈونچر فلموں کے دیوانوں کیلئے جیوفلمز دو تحفے لایا ہے اور پاکستانی فلمی شائقین نے انکا کھلے دل سے استقبال کیا ہے ،۔نجی ٹی وی چینل کا فلمز کے تحت دو فلمیں بالی ووڈ فلم ”جذبہ“ اور ہالی ووڈ فلم”پین“ نے پاکستان میں قدم رکھا تو فلمی شائقین پہلے سے انکے منتظر تھے۔بالی وڈ کی نیلی آنکھوں والی خوبصورت حسینہ ایشوریا رائے 5برس بعد جب سلور اسکرین پر آئیں تو چھا گئیں،پردہ سیمیں پر انکی حکمرانی برقرا رہے ،جنگ رپورٹر محمد ناصر کے مطابق باکس آفس پر جذبہ کا رسپانس بہت شاندار ہے۔بالی ووڈ فلم جذبہ کی ہیروئن ایشوریا جنکے پاکستان میں لاکھوں پرستار ہیں نے اسکرین پر جب ملکہ حسن کو دیکھا تو انکی شاندار پرفارمنس پر بے ساختہ تالیاں بجائیں ، دونوں فلموں نے دھوم مچا دی ہے ، دونوں فلموں کے ولن کی دہشت آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی۔بالی ووڈ فلم “جذبہ” کی کہانی مشکل میں پھنسی ایک وکیل کی ہے جس کی بیٹی ایک ان دیکھے ولن کی قید میں ہے،اس ولن کی وکیل کی ایک ایک حرکت پر کڑی نظر ہے ،چہرہ پوشیدہ ہے لیکن اس کی آواز ہی ایک ماں کا دل دہلا دیتی ہے، ایشوریا رائے ایک ماں ہونے کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہے وہ اپنی بچی کی رہائی کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوجاتی ہے وہ ایک پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی رہائی کیلئے اسکا کیس لڑنے پر مجبور کی جاتی ہے۔
”جذبہ“ اور” پین“ کا شاندار استقبال، ایشوریا کی پردہ سیمیں پر حکمرانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی



















































