اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

فلم’ ’سنگھ از بلنگ“جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فلم’ ’سنگھ از بلنگ‘جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی-اس بالی ووڈ فلم میں برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی جلوہ گرہوں گی-برطانوی ماڈل اور اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کی بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ خوبصورت دپیکا پڈوکون ہیں۔اپنے ایک انٹرویومیں ایمی جیکسن نے اپنی بولی وڈ فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کے حوالے سے بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار کے ساتھ اس فلم میں کام کرکے انہیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراوں دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ میں سے کسی ایک پر اپنی پسندیدگی کے بارے میں پوچھا تو ایمی کا کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون ان کی بولی وڈ کی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں کیوں کہ وہ نہایت خوبصورت ہیں۔اپنی صحت کے حوالے سے ایمی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے ہر وقت ورزش کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں گھڑ سواری، اور جم جانا بے حد پسند ہے۔ایمی جیکسن اس وقت فلم سنگھ از بلنگ کی پروموشنز میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار اور لارا دتا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم’ ’سنگھ از بلنگ“ جمعتہ المبارک کو ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…