اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماڈل ایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے ایف بی آر کا خط وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ایان علی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری وزیرداخلہ دیں گے۔ ایان علی کےخلاف کسٹمزکی طرف سےکرنسی اسمگلنگ کیس زیرسماعت ہے۔ماڈل ایان 5ماہ جیل میں قید رہنے کے بعد گزشتہ ماہ ضمانت پر رہا ہوئی ہیں۔