ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ کی ہاٹ گرل عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ شاہد کپور جیسے مایہ ناز ڈانسر کے ساتھ رقص کرنے کا سوچ کر ہی انکے ہاتھ پاو¿ں پھول جاتے تھے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم شاندار کے گانے گلابو میں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ رقص کیا۔رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی نئی آنے والی فلم شاندار کے گانے گلابو کی لانچ تقریب کاانعقاد ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب میں دونوں اداکاروں نے اپنے گانے گلابوپر لائیو رقص پیش کر کے ناظرین کے دل موہ لیے۔تقریب کے دواران پرفارمنس کے شروع میں پس منظر میں ڈانس کرنے والے ڈانسر ٹارچ روشن کیے تاریک سٹیج پر پہنچے او ر روشنی عالیہ بھٹ پر ڈالی جنہوں نے اپنے متناسب جسم کو لہراتے ہوئے رقص پیش کرنا شروع کیا۔اداکارہ کے خوبصورت ڈانس سٹپس پر ناظرین نے انھیں بے حد داد سے نوازاتاہم چند لمحوں کے بعد شاہد کپور بھی انکے ساتھ رقص میں شامل ہوئے۔بعد ازاں اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ شاہد کے ساتھ ڈانس کرنے سے پہلے وہ بے حد خوفزہ تھیں چونکہ شاہد کپور بولی ووڈ انڈسٹری کے بہترین ڈانسروں میں سے ایک ہیں۔اکارہ نے مزید بتایا کہ انھوں اس پرفارمنس کے لئے انتھک محنت کی اور انکے ساتھی اداکار نے انکی بھرپور مددکی تب جا کر وہ اس پرفارمنس کو بہتر انداز میں انجام دینے کے قابل ہوئیں
شاہد کپور کےساتھ ڈانس کا سوچ کر ہی پریشان تھی:عالیہ بھٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی
-
وزیراعظم نے کاروباری مراکز کی بندش کے اوقات میں بڑی رعایت دیدی



















































