منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اچھا بزنس یا تنگ نظری ، بھارتی سینمائوں میں پاکستانی فلموں کی نمائش روک دی گئی

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کی کامیابی سے خوفزدہ تنگ نظر بھارت نے پاکستانی فلموں کی کامیابی کے پیش نظر بھارت میں ان کی نمائش اچانک روک دی ہے۔بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک میں اچھا بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اچانک سینمائوں سے اتار دیا ہے جس سے بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکار بھی تشویش کا شکار ہیں۔دوسری طرف پاکستان میں تاحال کسی بھی بھارتی فلم کو اس طرح سے سینمائوں سے نہیں اتارا گیا ، لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم فینٹم کی نمائش پر پابندی عائد کی ، اس کے علاوہ تمام فلمیں پاکستانی سینمائوں پر چلی ہی۔پاکستان میں فلمی حلقوں نے بھارت کی اس تنگ نظری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ، اس طرح کے رویوں سے دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلمیں متاثر ہوں گی۔
پاکستانی شوبز حلقوں نے اس بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فلموں کو فوری طور پر سینمائوں پر بحال کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے فنکار اور پروڈیوسر فائدہ حاصل کر سکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں بجرنگی بھائی جان نے اچھا خاصا بزنس کیا حالانہ اس کے مقابلے میں پاکستانی فلمیں بھی سینمائوں کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…