ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار امیتابھ بچن اپنے مداحوں پر برس پڑے۔ سپر سٹار امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر بہت سرگرم رہتے ہیں اور وہ مختلف تقریبات، مواقع اور واقعات پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہیں جبکہ ان کے مداحوں کو ان کا انتظار بھی رہتا ہے۔ ہندوؤں کے تہوار جنم اشٹمی کے روز جب امیتابھ کی جانب سے فیس بک پر کوئی پیغام پوسٹ نہ کیا گیا تو ان کے ایک پرستار نے ان پر ہندوؤں کے خلاف تعصب کا الزام لگایا۔امیتابھ بچن نے اس پوسٹ پر ناراضی کا اظہار کیا اور اپنے پرستار کے لیے ‘عقل سلیم’ کی دعا کی۔امیتابھ کے فین سریش مستری کو شاید یہ گمان بھی نہ ہو کہ ان کے پوسٹ کا جواب آئے گا اور وہ بھی اتنا تلخ۔سریش مستری نے امیتابھ بچن کے فیس بک صفحے پر لکھا: ‘آپ نے جنم اشٹمی کے موقعے پر مبارکباد نہیں دی، آپ کی نظروں میںہندو پرستاروں کی کوئی عزت نہیں ۔ مسلمانوں کی عید پر آپ تو مکمل صفحہ بھر دیتے ہیں ، مبارک باد سے۔ پھر ہمارے ساتھ ایسا امتیازی سلوک کیوں؟امیتابھ بچن نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سریش مستری کو فیس بک پر ہی جواب دیا۔’امیتابھ نے لکھا: ‘جب خاندان میں کسی کا انتقال ہو جائے تو کیا آپ تہوار مناتے ہیں؟ ہمارے گھر میں ہمارے چھوٹے بھائی کی طرح مسٹر آدیش شری واستو کا کل انتقال ہو گیا۔ اس لیے فیس بک پر جنم اشٹمی کی مبارک باد نہیں دی۔ آپ جیسے لوگوں کے منہ سے اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔’امیتابھ بچن کا مزید کہنا تھا کہ: اگر آپ کے آبا نے آپ کو ہندوستانی تہذیب سے آزاد یا دور رکھا ہے تو یہ آپ کی بدقسمتی ہے۔ ہمیں کسی دوسرے کی اقدار کے معاملے میں آپ کے خیالات کی ضرورت نہیں۔ خدا آپ کو عقل سلیم عطا کرے، میری تو یہی دعا ہے۔’خیال رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن نے ایک جنازے میں شرکت کی تھی جس میں لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہے تھے۔امیتابھ بچن نے اس پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اپنے مداحوں پر برس پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...



















































