کراچی ( ویب ڈیسک) کرنسی سیکنڈل میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کی یونیورسٹی آف کراچی میں چپس برانڈ کی لانچگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،یونیورسٹی پہنچنے پر طلباءنے ایان علی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے سیلفیاں بھی بنائیں ، سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پرتفصیلات لکھتے ہوئے ایان علی نے بتا یا ہے کہ یونیورسٹی آف کراچی کے طلباءاریب خان اور رضوان شیخ نے یونیورسٹی کے اندر ’چپس اینڈ ڈرپس‘ نام سے برانڈ کا آغاز کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان انہوں نے مجھے بھی مدعو کیا جسے میں نے بخوشی قبول کرلیا ، ایان علی نے لکھا کہ دونوں طالب علم پبلک ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑھتے ہیں اور بہت زیادہ محنتی اور قابل ہیں ،اس کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی کو انہوں نے اسپیشل افراد کی مدد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت زیادہ قابل تعریف ہے ، غیر قانونی رقم منتقلی کیس میں جیل کی ہوا کھانے اور میڈیا کیلئے کئی مہینے ہاٹ کیک بنی رہنے والی ایان نے تقریب میں طلباءکو بزنس ایڈمنسٹریشن پر لیکچر بھی دیا جس میں انہوں نے کاروباری معاملات کو بہتر بنانے کے مشورے دیے ، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزدایان علی کیخلاف 21اگست کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 3نکاتی چارج شیٹ تیار گئی ہے ،ماڈل ایان علی کو 14مارچ2014کو کسٹم حکام نے 5لاکھ امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا