منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پریانکا امریکی ٹی وی چینل پر بھی اداکاری کا جادو چلانے کےلئے تیار

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں کا میا بی کے بعد اب امریکی ٹی وی چینل پر بھی اداکاری کا جادو چلانے کےلئے تیار ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکارہ کا ABC چینل کےلئے بنایا جانےو الا ڈرامہ ’کوائنٹیکو‘ 27ستمبر سے شروع ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل ٹیلی ویژن کا سنہری دور چل رہا ہے اور میں اس سنہری دور میں ٹی وی کا حصہ بننے پر کا فی خوش ہوں ۔پریانکا نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرے چہرے کا رنگ کیا ہے میں کیسی دکھتی ہوں یا کہاں سے تعلق رکھتی ہوں،میرا مقصد ایسے پروجیکٹ میں کام کرنا ہے جس سے مجھے بحیثیت اداکارہ عزت ملے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں ایک طا لبعلم کی حیثیت سے آنے کے بعد میں نے ٹی وی پر کبھی کسی کو نہیں دیکھا جو ان کی طرح نظر آتا اس لیے اب مجھے اپنے آپ کو ثا بت کرنے کا ایک موقع ملا ہے۔ اپنے کردار کے حوالے سے پریانکا نے کہا کہ میں ”کوائنٹیکو“ میں امریکی نژاد بھارتی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایف بی آئی میں ملازم ہے اور نیویارک پر حملے بعد اسے مختلف مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا وہ بہترین طریقے سے حل نکالتی ہے اور یہ ایسا کردار ہے جسے نبھانا کسی بھی اداکارہ کی خواہش ہوسکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے نئے کام کی وجہ سے ہندی فلمیں نہیں چھوڑ سکتیں کیونکہ ہندی فلموں سے بہت محبت کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ ٹی وی کےلئے 15گھنٹے روزانہ کی بنیا د پر کام کرنا کافی حیران کن لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…