جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فلم ”مشن امپاسیبل روگ نیشن“ کا نارتھ امریکن باکس آفس پر راج شروع

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک)ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ آئی اور نارتھ امریکن باکس آفس پر چھاگئی۔ 3دن میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر سے زائد رقم کمالی۔ مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ میں ٹام کروز آئی ایم ایف یعنی امپاسیبل مشن فورس کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایجنٹ ایتھن ہَنٹ ایک بین الاقوامی روگ تنظیم کا خاتمہ کرتا ہے، جو آئی ایم ایف کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ پر جمعے سے اتوار تک 3دن میں 5کروڑ 60لاکھ ڈالر کما کر نارتھ امریکن باکس ا?فس پر پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ ادھر وارنر برادرز کی فلم ’ویکیشن‘ دوسرے نمبر پر رہی، ایڈ ہیلمز اور کِرس ہیمس ورتھ کی اداکاری سے سجی یہ کامیڈی فیملی فلم ہے۔ ویکیشن نے جمعے سے اتوار تک 1کروڑ 48لاکھ 50ہزار ڈالر کمائے ہیں۔ ’آنٹ مین‘ اور ’مینین‘ نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنی گذشتہ ہفتوں کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آنٹ مین کا تیسرے ہفتے میں مجموعی ڈومیسٹک بزنس 13کروڑ 21لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں ’مینین‘ کی کمائی چوتھے ہفتے میں 28کروڑ 73لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…