جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

داﺅد ابراہیم ، سوناکشی نے حامی بھرلی

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ممبئی کے گینگسٹر داود ابراہیم کی بہن بننے پر راضی ہوگئی ہیں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ اداکارہ نے یہ رضامندی داو¿د ابراہیم کی بہن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کیلئے ظاہر کی ہے۔ فلمساز اپوروا الاکھیا نے گینگسٹر کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے انہوں نے مرکزی کردار اداکارہ سوناکشی سنہا کو اداکرنے کی پیشکش کی ، جسے سوناکشی نے قبول کرلیا۔ اس فلم کا نام ”حسینہ۔۔۔ دی کوئین آف ممبئی“ ہوگا۔داو¿د ابراہیم کے بارہ بہن بھائی ہیں تاہم ان میں سے شہرت صرف حسینہ کو ہی ملی جس کی وجہ ان کی دلچسپ زندگی ہے۔ اپوروا، حسینہ کی زندگی پر فلم بنانے کا طویل عرصے سے ارادہ رکھتے تھے، تاہم اس کیلئے وہ جس قسم کا چہرہ چاہتے تھے، وہ انہیں نہیں مل رہا تھا۔ آخر کار انہیں اپنا مطلوبہ کردار، اداکارہ سوناکشی سنہا میں دکھائی دے گیا اور فلم تیاری کے مراحل کی جانب بڑھنا شروع ہوگئی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس فلم کیلئے سوناکشی کو لینے کا مشورہ دینے والا کوئی اور نہیں خود حسینہ پارکر کا اپنا بھانجا سمیر انتولے ہے۔ امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ برس سے شروع ہوگی۔ حسینہ، داو¿د ابراہیم کی ساتویں نمبر کی بہن تھیں جو گزشتہ برس ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں موت کا شکار ہوئی تھیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…