ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان پر پولیس کی تضحیک کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فلم میکر پی آر الہاس نے عامر خان کے خلاف ممبئی پولیس سٹیشن میں درخواست درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بالی ووڈ سٹار نے اپنی فلم میں پولیس کے محکمے کی توہین کی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں عامر خان نے پی کے کا کردار ادا کیا جو دوسرے سیارے کی مخلوق ہے۔ فلم میں پی کے کو پولیس اہلکار کو ٹلا کہتے دکھایا گیا، بھارت میں یہ لفظ عام طور پر احمق یا جاہل کے لئے بولا جاتا ہے۔ اس پر پولیس نے عامر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عامر خان کی فلم پی کے اگرچہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے لیکن اس پر تنقید بھی کی گئی۔ فلم میں ہندوو¿ں کے مذہبی رجحانات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر عامر خان کے خلاف کئی تھانوں میں درخواستیں دی گئی تھیں، انتہا پسند ہندوو¿ں نے عامر خان کے خلاف مظاہرے بھی کئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین مبینہ اغواء ، زیادتی کیس کو لاہور پولیس دیکھےگی یا سی سی ڈی ؟ ڈی آئی جی آپریشنز نے...
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید



















































