جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی ”ہومن جہاں“ کا کیمرہ کلوز، پوسٹ پروڈکشن شروع

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہومن جان عیدالضحی پرسینماو¿ں کی زینت بنے گی۔ جس میں ان کے علاوہ اداکارہ سونیا جہاں، بشری انصاری، ارشد محمود، جمال شاہ، شیر یار منور اور عدیل حسین ہیں۔ اس میوزیکل لوسٹوری فلم کے ڈائریکٹر عاصم رضا اور پروڈیوسر شیر یار منور ہیں۔تفصیل کے مطابق ماڈل واداکارہ ماہرہ خان کی عیدالفطر پر ”بن روئے“ ریلیز ہوئی جس کو باکس آفس پر اچھا رسپانس ملا اب یہ فلم سات اگست کو بھارت کے سینماو¿ں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ ماہرہ خان کے کیرئیر کی تیسری فلم ”ہو من جان“ بھی ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے جس میں ان کے مقابل شہر یار منور اور عدیل حسین نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کا کیمرہ کلوز ہوچکا ہے اور ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کو مکمل کیا جارہا ہے۔شہر یار منور صدیقی اس فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ خود بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ اداکارہ کی سال رواں میں ریلیز ہونے والی یہ دوسری فلم ہوگی جس میں وہ ایک گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ”رئیس“ میں اس کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں جو سال 2016ءمیں 8جولائی کو پاکستان، بھارت سمیت یورپ میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام کو دیانتداری سے کیا ہے ، مجھے جو بھی کردار دیا اسے چیلنج سمجھا۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں اداکار سے لے کر ہر شخص کو معلوم ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ ڈائریکٹر شوٹنگ سے پہلے ہی اپنا پیپرورک مکمل کرکے ا?تا ہے اس نے سیٹ پر پہنچنا اور اپنا کام شروع کردینا ہے۔ شوٹنگ کے دوران سنیئر جونیئر کا فرق ختم اور ہر کوئی اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہوتاہے۔ شاہ رخ خان ، فرحان اختر اور نوید صدیقی کے ساتھ شوٹ کرتے ہوئے کہیں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…