جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

بجرنگی بھائی جان سلمان خان کی عمدہ کوشش ہے، ہنس راج ہنس

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(نیوزڈیسک)معروف گلوکارہنس راج ہنس نے بجرنگی بھائی جان کی پاکستان اوربھارت سمیت دنیا بھرمیں کامیابی پربالی وڈ اسٹار سلمان خان اوران کی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے سب سے مقبول میڈیم فلم کے ذریعے مثبت اورمنفی پیغام دیا جاسکتا ہے لیکن جس طرح پاکستان اوربھارت کے تعلقات کو بہترکرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس پرمیں بجرنگی بھائی جان کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہارہنس راج ہنس نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کوبہتر اورمستحکم کرنے میں شوبز، کلچراورسپورٹس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہی اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ سیاستدان کی باتوں پراب لوگ یقین نہیں کرتے اوراسی لیے حالات بہتر ہونے کی بجائے بگڑتے چلے جاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سلمان خان بھارت کے ایک ایسے سپراسٹارہیں جن کے چاہنے والے دنیا بھر میں آباد ہیں۔ انھوں نے بجرنگی بھائی جان کی شکل میں ایک ایسی فلم بنا ڈالی ہے جس کی کہانی سب لوگوں کے اس قدر قریب ہے کہ سینما ہال میں لوگ رونے لگتے ہیں۔ یہی وہ فلمیں ہیں جن کے موضوعات اورفنکاروں کی پرفارمنس دلوں کی کڑواہٹ کو دورکرکے محبت کو پروان چڑھا رہی ہیں۔ ہندوستان اورپاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں اس فلم کو دیکھنے کے بعد لوگوں کی سوچ میں واضح تبدیلی آرہی ہے، جو میرے نزدیک بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہا کہ میں توصوفی ازم کا طالبعلم ہوں اورمیں نے ہمیشہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کی بہتری کی بات کی ہے، اس لیے میرے لیے توعیدالفطرکا دن اس لیے بھی بہت خاص بن چکا تھا کہ اس دن سلمان خان اورفلم میں کام کرنے والے تمام فنکاروں نے اپنی عمدہ اداکاری کی شکل میں ایک ایسا تحفہ دیا ہے جوہرلحاظ سے انمول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…