کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی کی فلم ’کریئچر تھری ڈی‘ کو کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد عمران عباس کا کہنا ہے کہ وہ مزید غلطیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کی فلم کی ناکامی کے بعد اب ان کے پاس کوئی آفر ہے تو انھوں نے کہا کہ ’آفر تو بہت ہیں لیکن اب میں فلمیں دیکھ بھال کر کروں گا۔انھوں نے مزید کہا: ’میں مزید غلطیاں کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ فلمیں ہندوستان کی ہوں یا پاکستان کی ہوں، انگلستان سے ہوں یا ترکمنستان سے وہ پروجیکٹ اچھا ہونا چاہیے اس میں کچھ دم ہونا چاہیے۔اپنی فلم ’کریئچر تھری ڈی‘ کے حوالے سے انھوں نے کہا: ’لوگ کہتے ہیں آپ نے کیسی فلم کر ڈالی وہ کچھ عجیب قسم کی تھی۔ دراصل وہ ایک تجرباتی فلم تھی، وہ ایک نئی طرح کی فلم تھی جو کچھ لوگوں کو ہضم ہوئی کچھ کو نہیں ہوئی۔ اور وہ معمول کی فلم تو تھی نہیں۔