لاس اینجلس (نیوزڈیسک)17جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین کا باکس آفس پر راج جاری ہے۔ فلم اب تک 116 عشاریہ 8 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر اینیمیٹڈ فلمیں چھائی ہوئی ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے سجی ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم آنٹ مین 17 جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنی اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔ فلم نے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تھری ڈی فلم نے شائقین کا مزہ دوبالا کر دیا۔ اداکارہ پاو¿ل رڈ نے فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جو چھوٹی سی چیونٹی کے روپ میں دشمنوں کے چھکے چھڑا دیتا ہے۔ فلم نے امریکا کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ایکشن کامیڈی سے بھرپور سائنس فکشن فلم پکذل کا ہے۔ 24 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم 24 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر بچوں کی پسندیدہ اینیمیٹڈ فلم منﺅس ہے جس کی شرارتوں اور ایکشن سے بچے اور بڑے خوب محظوظ ہو رہے ہیں منﺅس بائیس عشاریہ نو ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔