جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فواد اور سونم ”خوبصورت“میں ایک دوسرے کے دوست بنے

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان کے سفر کے پروگرام کا ٹریک رکھنا ایک مشکل کام ہے اور یہ کام صرف ان کے وہ ہی پرستار کر سکتے ہیں جو انھیں دل و جان سے چاہتے ہیں.تاہم فواد کے حوالے سے یہ خبریں ضرور ملی ہیں کہ اگلے ہفتے نیو یارک میں ایک پروڈکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وہ اپنی بولی وڈ فرینڈ سونم کپور کے ساتھ میلبورن میں انڈین فلم فیسٹیول کے لیے روانہ ہوجائیں گے.فواد اور سونم بولی وڈ فلم “خوبصورت” میں کام کے دوران ایک دوسرے کے دوست بنے، جبکہ حال ہی میں سونم نے “خوبصورت” کی شوٹنگ کو “اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ لمحات” قرار دیا.جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونم کی ایک فین نے ان کی زندگی کے دلچسپ لمحات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جواب دیا “خوبصورت کی شوٹنگ کے لمحات“14 سے 27 اگست کو منعقد ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کے دوران فواد اور سونم فلم “خوبصورت” کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے، جبکہ بولی وڈ کی بلاک بسٹرز فلمیں “بجرنگی بھائی جان، پی کے، ہیپی نیو ایئر اور حیدر” بھی فیسٹیول میں شامل ہیں.فواد خان نہ صرف آسٹریلیا میں اپنے فینز سے ملاقات کریں گے بلکہ پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے جہاں 3 مقامی پروڈکشنز بھی اسکریننگ کے لیے پیش کی جائیں گی۔واضح رہے کہ فلم فیسٹیول میں پاکستان کی “دختر، عبداللہ اور برقع ایونجر” بھی “برصغیر سے” کی کیٹیگری میں شامل کی گئی ہیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…