جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اٹھا رہی ہوں ‘رانی مکھر جی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی شادی شدہ زندگی اور اداکاری سے دور فراغت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔رانی مکھرجی نے گزشتہ سال ہدایت کار ادتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ بہت کم فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔حال ہی میں ووگ انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی زندگی سے بھر پور لطف اٹھا رہی ہیں۔کسی فلم کی ہدایات دینے کے بارے میں رانی کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ادتیہ چوپڑا خود بہت اچھے اور کامیاب ہدایت کار ہیں اور اگر اداکارہ چاہیں تو ان کے شوہر انہیں کسی فلم کی ہدایات سے روکیں گے نہیں البتہ فی الحال انہوں نے ایسا کچھ نہیں سوچا۔رانی کا بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بولی وڈ کہ تین ایسے لوگ ہیں جن کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں جن میں ادتیہ چوپڑا، شاہ رخ خان اور عامر خان شامل ہیں۔رانی نے اپنے بولی وڈ کیرئیر میں متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ہے اور ان کی آخری ریلیز فلم ’مردانی‘ میں انہیں ایک انوکھے انداز میں دیکھا گیا تھا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…