لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف مزاحیہ ادکار فرید خان انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم منہ کے کینسر کا شکار تھے۔ اس کے علاوہ وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔ انہیں کینسر کے علاج کے سلسلے میں نجی ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ آج صبح چھ بجے انتقال کرگئے۔ ان کا جنازہ آج بعد از دوپہرگلستان جوہر، کراچی میں واقع گھر سے اٹھایا جائے گا۔فرید خان کی وجہ شہرت سٹیج ڈرامے بنے تاہم مرحوم نے اداکار معین اختر کے ہمراہ ٹی وی کے کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔ وہ کینسر کاشکار ہونے کے بعد اداکاری کرنے کے قابل نہ رہے تھے، جس کے بعد وہ شدید کسمپرسی کے عالم میں دن گزار رہے تھے۔ان کے علاج کیلئے لطیف کپاڈیہ ایسوسی ایشن اور دیگر کئی تنظیموں نے چندہ اکھٹا کیا تھا تاہم بروقت علاج نہ ہونے کے سبب مرض پھیل گیا تھا۔
مزیدپڑھیے:کم عمری میں ورزش خواتین کو کینسرسمیت دیگر امراض سے بچا سکتی ہے، تحقیق
مزاحیہ اداکار فرید خان انتقال کر گئے
1
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں