جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

زیورات کی نمائش، ثانیہ مرزا اب ریمپ پر اپنے جلوے بکھیریں گی

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اب ریمپ پر اپنے جلوے بکھیریں گی اس مقصد کے لئے انہوں نے ایک جیولری کمپنی سے سمجھوتہ کر لیا ہے جس کے زیورات کی وہ نمائش کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا انڈیا انٹرنیشنل جیولری ویک 2015ءمیں اگروال رائل اور زوراکشی کے زیورات پہن کر ریمپ پر واک کریں گی۔زوراکشی کے نمائندے نے میڈیا سے بات چیت میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ مرزا اس شو میں ان کے زیورات کی نمائش کریں گی،وہ مکمل طور پر اس کے لئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے زیورات پہلے ہی خواتین میں بہت مقبول ہیں اور اس شوسے ہمیں توقع ہے کہ انہیں اور مقبولیت ملے گی۔اس کے ڈیزائنر نے کہا کہ ہم بہت گرمجوشی سے کام کر رہے ہیں اور نت نئے ڈیزائن تیار کر رہے ہیں جنہیں اس شو میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ثا نیہ مرزا خواتین کا پہلا ڈبل گرینڈ سلام ٹائیٹل جیت چکی ہیں جس سے انہیں دنیا بھر میں مقبولیت ملی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…