لندن(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈاداکارہ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے لئے خصوصی سفارت کاری کرنے والی اداکارہ اینجلینا جولی چار روزہ دورے پر میانمار پہنچی ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد برما کے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینا ہے۔ اینجلینا جولی کے دورے کا روہنگیا مسلمانوں کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ مسلمانوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آرہا ہے کہ اینجلینا جولی اپنے دورے میں اراکان آمد کا بھی دورہ کریں۔ یہ علاقہ مسلم اکثریتی ہے اور روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت اسی علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔