راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فراڈ کیس میں راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اداکارہ مشی خان کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 17اگست تک دوبارہ توسیع کردی۔راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد نے اداکارہ مشی خان کے خلاف فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اداکارہ مشی خان کی ضمانت میں دوسری مرتبہ توسیع کی۔نجی کلینک کی ڈاکٹر افشاں نے مشی خان کے خلاف لاکھوں روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی فراڈ نہیں کیا-انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔مشی خان نے بتایا کہ انہیں بلاجواز فراڈ کے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔مقدمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیک دیئے نہ ہی چیک پر ان کے دستخط ہیں۔مشی خان نے کہا کہ انہوں نے ساری عمر عزت اور محنت سے کمائی کی۔اداکارہ نے مقدمہ درج کرانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔خیال رہے کہ مشی خان پر 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ان کے منیجر کا نام بھی شامل ہے-ڈاکٹر افشاں نے نیو ٹاو¿ن تھانے میں اداکارہ مشی خان پر جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا-مشی خان کی 16 جولائی کو ہونے والی سماعت میں 30 جولائی تک عبوری ضمانت منظوری کی گئی تھی-اداکارہ کے وکلاء کے مطابق دو چیکس کی ادائیگی منیجر کی جانب سے کی گئی جن پر دستخط بھی منیجر کے ہی ہیں-مبینہ طور پر دو چیک 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے تھے، جو کہ ڈاکٹر افشاں کے اسپتال کی تشہری مہم نہ چلانے پر رقم کی واپسی کیلئے دیئے گئے-