جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انوشکا کی بے خبری، عبدالکلام کو کلام آزاد بنا دیا

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے والوں میں بالی ووڈ بھی کسی سے پیچھے نہ رہا اور مختلف اداکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ان میں اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم صدر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بجائے اے بی جے کلام آزاد بنا دیا۔انوشکا کا یہ ٹوئٹ جیسے ہی ٹوئٹر یوزر کی نگاہوں سے گزرا، ان پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم نئے ٹوئٹ میں بھی اپنی غلطی درست نہ کی۔ آخر کار تیسرے ٹوئٹ میں انوشکا اپنی غلطی سدھارنے میں کامیاب رہیں۔انوشکا کی ٹوئٹر سے زیادہ خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔ گزشتہ روز وہ اپنے فالورز سے اس قدر تنگ آگئیں تھیں کہ انہوں نے یہ تک کہہ ڈالا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر منفی باتیں کرنے والوں کو بلاک کردیں گی۔ وہ اپنے ٹوئٹر کو ممکنہ حد تک مثبت رکھنا چاہتی ہیں۔ انوشکا کے اس ٹوئٹ کا بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے خوب جواب دیا۔ انہوں نے جواباً ڈھیروں جمع کے نشان بنائے اور ساتھ لکھا کہ ان تمام ”پازیٹوز“ کے بعد امید ہے کہ تم مجھے بلاک کرنے کی جرات نہیں کرو گی۔ انوشکا نے اپنے جواب میں لکھا کہ ان کی زندگی میں یہ ممکن نہیں ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…