پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی حمایت میں بولنے پر بھارتی صحافی فلم ڈائریکٹر کبیرخان پر برس پڑا

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا میں پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور پاکستان کے حق میں ذرا سی بات بھی انہیں برداشت نہیں، ایسا ہی کچھ ہوا بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ اس وقت جب انہوں نے صرف اتنا کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بس پھر کیا تھا ایک بھارتی صحافی ان پر برس پڑا اور اپنے اندر چھپی ہوئی نفرت کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق زبردست شہرت حاصل کرنے والی فلم بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان اپنی نئی آنے والی فلم فینٹم سے متعلق پریس کانفرنس میں اپنی فلموں میں نظریات کی وضاحت کر رہے تھے کہ ایک صحافی نے سوال کر ڈالا کہ بھارت میں بننے والی فملوں میں پاکستان کو دہشت گرد ملک کے روپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے کبیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنا منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، ان کی دونوں فلمیں بجرنگی بھائی جان اور فینٹم کا مقصد پاکستان کو چوٹ پہنچانا نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کبیرخان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے دہشت گردوں سے متعلق ایک ذہن بنالیا ہے کہ جو بھی اینٹی بھارت کوئی کام کرے گا وہ دہشت گردہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے لیکن ایسا نہیں ہے اور یہی وہ نقطہ ہے جو انہوں نے فلم بجرنگی بھائی جان میں پیش کیا ہے۔ کبیر خان نے جیسے ان خیالات کا اظہار کیا تو وہاں موجود ایک صحافی آگ بگولہ ہوگیا اور فلم ڈائریکٹر کبیر خان پر غصہ نکلاتے ہوئے پاکستان سے اپنی روایتی دشمنی اظہار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…