ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اوررومانوی اداکارہ کاجول کے لیے فلم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کرچکے ہیں جب کہ ان کی ہدایتکاری میں بنائی گئی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کامیاب بزنس کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اب اپنی اہلیہ اور رومانوی اداکارہ کاجول کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کاجول کے لیے فلم بنائیں گے جب کہ کاجول فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی مصروفیات کے بعد فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں وہ دونوں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم فلم کے لیے جاندار اسکرپٹ بھی حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس میں ”راجو چاچو“،”دل کا کیا کرے“ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔
اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ کاجول کیلئے فلم بنانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان



















































