جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کترینہ نے رنبیر سے تعلقات کی تردید کیوں کی؟ وجہ معلوم ہوگئی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور ساتھی اداکار رنبیر کپور کے مابین پریم کہانی کی خبریں، تصدیق و تردید کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ کبھی رنبیر کترینہ کے ہمراہ شادی کا اعلان کردیتے ہیں تو کبھی کترینہ رنبیر کو دوست سے زیادہ کوئی حیثیت دینے سے ہی انکاری ہوجاتی ہیں۔ چند روز قبل بھی کترینہ نے کہا تھا کہ بالی ووڈ کو انہیں کچھ عرصے کیلئے کنوارا ہی برداشت کرنا پڑے گا۔ اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ وجہ ہے ”انوراگ باسو“ کترینہ کترینہ کیف اور انوراگ باسو کے مابین تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کا سامنا بھی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اب مجبوری یہ ہے کہ کترینہ کی آنے والی فلم جگاجاسوس کے سیٹ پر انوراگ سے ملاقاتیں تو ہوتی ہیں تاہم دونوں ایک دوسرے سے نظریں چرائے رکھتے ہیں۔ ادھر رنبیر کپور انوراگ باسو کو اپنے خونی رشتوں جتنی اہمیت دیتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کا رنبیر کو فلم برفی میں کاسٹ کرناہے۔ برفی کے کردار سے رنبیر کپور کی بالی ووڈ میں ایک نئی پہچان بنی ہے اور رنبیر انوراگ کے اس احسان کو کبھی نہیں بھلاسکتے ہیں۔ ایک ہی شخصیت کے بارے میں متضاد خیالات دونوں کے بیچ آپس کے تعلقات کی خرابی کا بھی باعث بنے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…