جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

اداکارسلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے اداکارسلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔مقامی صحافی یشونت سنگھ کی طرف سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ہائیکورٹ سے ضمانت منظوری کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار کاکہناتھاکہ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔عدالت اداکارکو بھی یہ حکم جاری کرے کہ وہ خود کو جیل حکام کے روبروگرفتاری کے لیے پیش کرے۔چیف جسٹس ایچ ایل وٹو کی سربراہی میں بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سلمان خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔دریں اثنا سلمان خان نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ انھیں پاکستان مخالف اور اسے برابھلا کہنے والی فلمیں بالکل پسند نہیں ہیں کیوں کہ جیسے ہمیں بھارت کی برائی برداشت نہیں ویسے ہی پاکستانی اپنے ملک کی برائی برداشت نہیں کرتے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کو لڑنے کا شوق ہے تو وہ جوانوں کو ا?گے نہ بھیجیں بلکہ خود لڑتے ہوئے گولی کھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…