پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جیکولین فرنینڈس” ڈیشوم“ میں ایکشن میں نظر آئیں گی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) سری لنکن حسینہ اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس جو ورن دھون اور جان ابراہم کے ساتھ ”ڈیشوم“ ( Dhishoom ) کی شوٹنگ کے لیے مراکش میں ہیں فلم کے لیے ایکشن مناظر عکس بند کروائیں گی۔اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر دنوں ساتھی اداکاروں کے ساتھ سیٹ پر لی جانیوالی سیلفی انسٹا گرام کر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان ابراہم اور ورون دھون کے ساتھ ایکشن کا وقت کا آگیا ہے۔ دریں اثنا اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ جان ابراہم اور ورون دھون کی طرح وہ بھی اپنی اس فلم کے متعلق بہت سیریس ہیں اور انھوں نے ایکشن مناظر شوٹ کرانے کے لیے بہت سخت ایکسرسائز کرکے اپنے جسم کو انتہائی فٹ بنا لیا اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے انھوں نے اپنے گھر پر بھی جم بنا رکھا تھا اور اب مراکش میںبھی سخت محنت کررہی ہیں۔اس کے علاوہ ماہر ٹرینر سے جمناسٹک اور فائٹ کی خصوصی تربیت لی ہے تاکہ زمین پر گرنے والے یا لڑائی کے دوران لگنے والی چوٹوں سے خود کو بچانے کے علاوہ ایک ایکشن ہیروئن کا کردار بہتر طور سے نبھا سکوں۔بتایا گیا ہے کہ فلم ڈیشوم کی ہدایات ورون دھون کے بھائی روہت دھون دے رہے ہیں اور اسے اسے ساجد نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ادھر بالی ووڈ میں خبرگرم ہے کہ جیکولین فرنینڈس ہالی ووڈ ہارر فلم ”ڈیفینیشن آف فیئر“ (Definition of Fear ) میں بھی کام کررہی ہیں۔ جیمز سیمپسن کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں وہ فزیالوجی کی طالبہ ” سارا فورڈنگ“ کے کردار میں نظر آئیں گی جب کہ دیگر کاسٹ میں کیتھرائن بیرل ، مرسڈیز پپالیا اور بلیتھ ہیبرڈ شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…