اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امجد صابری بجرنگی بھائی جان کیخلاف مقدمہ لڑنے بھارت جائینگے

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں بغیر اجازت کے قوالی ریکارڈ کرانے پر اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست تو پہلے سے ہی دائرکر رکھی ہے اور اب انہوں نے بھارتی عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے پربھارتی ویزے کیلئے درخواست بھی دائر کردی ہے۔اس فلم میں مرحوم قوال صابری برادران کی قوالی ” بھر دو جھولی” کو شامل کیا گیا ہے۔ امجد صابری کا کہنا تھا کہ سلمان خان فلمز نے فلم بجرنگی بھائی جان میں بغیر اجازت کے قوالی “بھردو جھولی میری یا محمد”شامل کی جس پر ان کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دائر کروائی تھی۔ اب عدالت کی جانب سے نوٹس ملا ہے کہ وہ اس قوالی کو اپنی خاندانی ملکیت ثابت کریں۔ امجد صابری کے مطابق یہ ثابت کرنے کیلئے وہ بھارت جائیں گے اور اس کیلئے بھارتی ویزے کی درخواست دائر کی ہے۔ بجرنگی بھائی جان میں یہ قوالی عدنان سمیع خان نے گائی اورسلمان خان پرپکچرائز کی گئی۔ امجد صابری کے علاوہ اس قوالی کو ریلیز کرنے والے ادارے ای ایم آئی پاکستان نے بھی فلم پروڈیوسرز کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…