راولپنڈی(نیوزڈیسک) ماڈل ایان علی پرکل13جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔گزشتہ سماعت ملزمہ کے وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔راولپنڈی کے اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی جس پر ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہوسکے تھے، خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست میں وکالت نامہ جمع کرانا چاہتا ہوں، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ پہلے سے اس کیس میں وکیل ہیں وکالت نامے پر چھ جولائی کی تاریخ بھی درج ہے،خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ پہلے کرنسی اسمگلنگ کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا، یہ کسٹم کی دوسری درخواست ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریر کر دیتا ہوں کہ وکیل کی تیاری نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی، درخواست پر سماعت کل بروز پیر13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی تھی،(آج ) ہونے والی سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کا آغاز بھی ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































