ممبئی (نیوزڈیسک)بولی وڈ کے ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کریں۔کرن جوہر نے حال ہی میں ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم’ بومبے ویلوٹ’ میں ولن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔اس فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی البتہ کرن جوہر کی اداکاری کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی بھر پور داد وصول ہوئی۔کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اداکاری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے وہ آئندہ اداکاری نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی پروڈکشن میں اداکاری کریں، البتہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی اور انہیں فلم کی آفر دے جسے وہ منع کر سکیں۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاید مداح انہیں اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
اتنا بےوقوف نہیں کہ اپنی ہی فلم میں اداکاری کروں‘ کرن جوہر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































