پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

کرن جوہر،شاہ رخ پانچ سال بعد پھر ایک ساتھ فلم کریں گے

datetime 17  جون‬‮  2015 |

ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے کامیاب پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے قریبی دوست اور بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کوئی فلم کریں گے۔بولی وڈ لائف کے مطابق کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک نئی فلم کے اسکرپٹ پر کام کرنا بھی شروع کردیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ اور کرن جوہر کی ایک ساتھ بنائی گئی تقریباً ہر فلم ہی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہے اور دونوں بہت اچھے دوست بھی ہیں۔کرن جوہر اور شاہ رخ خان نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2010 میں فلم ”مائے نیم از خان” میں کام کیا تھا، اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ ان کی قریبی دوست اور پسندیدہ اداکارہ کاجول نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم ”مائے نیم از خان” میں شاہ رخ خان نے ایک مسلمان کا کردار ادا کیا تھا اور اس فلم نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔خبروں کے مطابق کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل عرصے سے حالات کچھ ٹھیک نہیں البتہ اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…