ممبئی (نیوزڈیسک )بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کےدوران جج کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر خود کو بیک وقت ہندو اور مسلمان قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان غیر قانونی اسلحہ کیس کی سماعت کے موقع پرجودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی جب کہ عدالت میں دوران سماعت جج کی جانب سے جب سلمان خان سے سوالات کیے گئے تو ایک سوال کے جواب پر بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ایک بھارتی ہیں تاہم ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں اس لیے وہ بیک وقت ہندو اور مسلمان ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھ پور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے علاوہ غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کررکھا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا



















































