اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے دلچسپ فیچر پر کام شروع کردیا

datetime 5  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جو پیغام رسانی کے تجربے کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔مشہور ویب سائٹ “واٹس ایپ بیٹا انفو”، جو واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس پر نظر رکھتی ہے، کے مطابق یہ نیا فیچر “ڈرافٹ پیغامات تلاش کریں” (Search for Draft Messages) کے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے، جس پر فی الحال کام جاری ہے۔

یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر عام صارفین کو کب دستیاب ہوگا، تاہم یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ اس کی تیاری تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی آئی فون صارفین کو بھی اس کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔خیال رہے کہ 10 جون کو اس فیچر کے بارے میں پہلی رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ سہولت ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کی جائے گی، مگر اب معلوم ہوا ہے کہ آئی او ایس صارفین بھی اس سے مستفید ہو سکیں گے۔اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین واٹس ایپ چیٹس میں ایسے پیغامات، جنہیں وہ لکھنے کے باوجود بھیج نہیں سکے (ڈرافٹس)، مخصوص فلٹر کے ذریعے آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔یہ فلٹر چیٹ لسٹ میں ان تمام گفتگوؤں کو الگ کر دے گا جہاں صارف نے کوئی پیغام ٹائپ تو کیا مگر بھیجا نہیں۔ اس طرح مکمل چیٹ لسٹ کو اسکرول کرنے کی زحمت کے بغیر ہی ڈرافٹ پیغامات تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…