جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کرلیا

datetime 20  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جس کا حجم مچھر جتنا چھوٹا ہے، اور اسے نہ صرف دفاعی بلکہ طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ منفرد ڈرون چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (NUDT) کی روبوٹکس لیبارٹری میں تیار کیا گیا ہے، اور اس کی تفصیلات چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک خصوصی رپورٹ میں جاری کیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے رکن لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس مائیکرو ڈرون کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “میرے ہاتھ میں جو روبوٹ موجود ہے، وہ بالکل مچھر کے سائز کا ہے۔ ایسے انتہائی چھوٹے روبوٹس کو نہایت حساس معلومات جمع کرنے اور جنگی مقاصد کے لیے خفیہ مشنوں میں کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔”ڈرون میں دو نہایت باریک پروں کا استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے میں پتے جیسے لگتے ہیں، جبکہ اس کی ٹانگیں بھی انتہائی نازک ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پروٹوٹائپ ڈرون اسمارٹ فون کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اتنے چھوٹے سائز کے ڈرون میں سنسرز، توانائی کا منبع، کنٹرول سرکٹس اور دیگر تکنیکی اجزاء کو فٹ کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، لیکن اس کامیابی نے ان رکاوٹوں کو عبور کر لیا ہے۔

یہ مائیکرو ڈرونز فوجیوں کو میدان جنگ میں اپنے اردگرد کے ماحول کی خفیہ نگرانی کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جبکہ ان کا استعمال صحت سے متعلق شعبوں میں بھی ممکن ہے، جیسے جسم کے اندرونی معائنے یا مخصوص طبی مشنز کے لیے۔یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں دفاعی و طبی ایپلی کیشنز میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…